

اپنی آنکھوں سے ستاروں کو ڈھلکتے دیکھا
جب تصور میں کسی ماہ کو چمکتے دیکھا
کس طرح آج شبِ غم میں چراغاں کر کے
ہم نے ہے آج ستاروں کو سسکتے دیکھا
مجھ کو تھا عظمتِ انسان پہ رونا آیا
جب اُسے خوشۂ گندم پہ لپکتے دیکھا
ہائے حق گو کو یہ ملتی ہے سزا دنیا میں
جس نے دیکھا اُسے سولی پہ لٹکتے دیکھا
ٹوٹے تارے کی طرح اپنے ہر اک آنسو کو
میں نے رخسار کی وسعت پہ بھٹکتے دیکھا
میں نے مزدور کے ماتھے سے پسینے کی جگہ
جعفرؐ افلاس زدہ خوں ہے ٹپکتے دیکھا
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار