

تیری افسردگی کے افسانے
جل مرے سن کے تیرے پروانے
ان کے در سے ملے گا درسِ خرد
ان کے آگے ہیں جھکتے دیوانے
جان دے کر بھی ہم نہ جان سکے
جانِ جاں تجھ کو کوئی کیا جانے
پایا سب کا کسی نے پایا ہے
خلد میں سج رہے ہیں مئے خانے
شکلِ انساں میں ہیں چھپے شیطاں
کاش کوئی انہیں بھی پہچانے
اہلِ زر کے وسیع سمندر میں
ایک مفلس کو کوئی کیا جانے
ابتدا ہی دروغ ہے جن کی
اب حقیقت میں ہیں وہ افسانے
جعفرؐ حسنِ کلام پیدا کر
اس پہ ہنستے ہیں اپنے بیگانے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار