

اب تو اچھا کرو خدارا موڈ
آف رہتا ہے کیوں تمہارا موڈ
گِوْ مِی (1)ساقی شراب کی باٹل
بادہ نوشی پہ ہے ہمارا موڈ
آپ ہوں اینگری (٢) نہیں اچھا
کون کرتا ہے یہ گوارا موڈ
اس لئے اوج پر ہے اب مستی
ہے جو ساقی کا بھی پیارا موڈ
قتل کرنے کی ہے تجھے ہیبٹ(٣)
ہم نے دیکھا ہے یہ نیارا موڈ
ہوپ (٤) ساقی پہ مجھ کو ہے جعفرؐ
ٹھیک کر دے گا اب ہمارا موڈ
1_ Give Me 2_ Angry
3_ Habit 4_ Hope
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار