

لگا کیوں ہے سارا جہاں میرے پیچھے
زمیں تو زمیں آسماں میرے پیچھے
جہاں دوڑتا ہوں میرے نقشِ پا پر
چلی آ رہی ہے خزاں میرے پیچھے
نشیمن چمن چھوڑ زیرِ قفس ہوں
یہاں تک ہے برقِ تپاں میرے پیچھے
میں شیشۂ دل کو چھپاتا ہوں لیکن
ہے وحشت کا سنگِ گراں میرے پیچھے
یہ جعفرؐ تو عشاق کا راہبر ہے
میں ہوں خضر ہے کارواں میرے پیچھے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار