

جو لمحہ یادِ حق میں صرف ہو گا
تیری بخشش کا زریں حرف ہو گا
ہوا خاکی ہی مسبحودِ ملائک
نہ نوری کو یہ حاصل شرف ہو گا
یہاں تو مئے کشو مئے ہے فراواں
ملی ہے کم جسے کم ظرف ہو گا
خیال اپنا رکھو اللہ کی جانب
کرم اس کا تمہاری طرف ہو گا
ملاقاتی سے برتو گرم جوشی
پگھل جائے گا گر صد برف ہو گا
کرے گا طے یہ جعفرؐ جب معارج
اسے عرفاں کا حاصل شرف ہو گا
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار