

بشر کو چاہیئے نخوت سے احتراز کرے
بھلائی دہر سے ہر پل بصد نیاز کرے
اِلٰہی مجھ کو عطا کر وہ آہِ شعلہ فشاں
جو سنگدل کو جہاں میں سدا گداز کرے
اے ناخدا میری کشتی ڈبونا مشکل ہے
اگرچہ بحر بھی طوفاں سے ساز باز کرے
خدا کے روپ میں آئے ہیں یوں بتِ کافر
خدا پرست بھی مشکل ہے امتیاز کرے
ملے ہیں سارے ہی نادان دوست جعفرؐ کو
تمہی بتاؤ کسے آشنائے راز کرے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار