

ہواؤ گیت نہ گاؤ بہت اداس ہوں میں
نہ مجھ کو اور رلاؤ بہت اداس ہوں میں
چمن کے پھولو میرا پھول آج غائب ہے
نہ تم بھی غازہ لگاؤ بہت اداس ہوں میں
اے راہزنو کبھی آؤ دعائیں دوں تم کو
یہ غم بھی لوٹ لے جاؤ بہت اداس ہوں میں
یہ شامِ غم ہے چراغو نہ نور برساؤ
ستارو خاک اڑاؤ بہت اداس ہوں میں
ہے عرصہ گزرا نہیں دوستوں نے خط لکھا
خبر اے قاصدو لاؤ بہت اداس ہوں میں
صبح سے شام ہوئی شام سے ہے پھر صبح
خدارا بام پہ آؤ بہت اداس ہوں میں
لو جعفرؐ آج سناؤ خوشی کا گیت کوئی
نہ سازِ درد بجاؤ بہت اداس ہوں میں
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار