

ہر اک نظر میں اشارے تلاش کرتا ہوں
عجب ہے دن کو ستارے تلاش کرتا ہوں
نہ مل سکے کوئی ہمدم تو دہرِ فانی میں
وفائے یار کے مارے تلاش کرتا ہوں
کہ جب بھی شعر مکمل میں کرنا چاہتا ہوں
فلک شگاف شرارے تلاش کرتا ہوں
ڈبو ہی دیتا ہوں طوفاں سے پہلے خود کشتی
میں جاویدانی کنارے تلاش کرتا ہوں
یہ ٹھیک ہے تو سہاروں سے بے نیاز سہی
دلِ حزیں میں سہارے تلاش کرتا ہوں
میں اپنے ماہ کے جعفرؐ مقابلے کیلئے
وہ طور والے نظارے تلاش کرتا ہوں
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار