

کچھ زمانے میں نہیں اب اعتبارِ زندگی
ختم ہو جاتی ہے اک پل میں بہارِ زندگی
یونہی ناؤ کب تلک بہتی رہے گی عمر کی
کب تلک انساں رہے گا ہمکنارِ زندگی
موت کی جھلکی نظر آتی ہی تھی انسان کو
ہو گیا کافور سر میں سے خمارِ زندگی
یہ مآلِ عیش و عشرت ہے جہاں والو سنو
آ جلائیں گے جہنم میں شرارِ زندگی
لالہ و گل کے جگر میں داغ مت سمجھو اسے
یہ بنایا موت نے ہے اک مزارِ زندگی
یہ جہانِ فانی ہے ہم گر جیئیں لاکھوں برس
ٹوٹ ہی جائے گا آخر خام تارِ زندگی
توبہ کر عصیان سے ورنہ نہ ہوں گے تابہ عمر
ختم تیرے اے بنی نوع ہیچ کارِ زندگی
سیفی ہے حیدرؐ ہمارا ہر گھڑی لے اُس کا نام
ڈس نہ لے دنیا میں جعفرؐ تجھ کو مارِ زندگی
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار