

دونوں جہاں کے غم ہوں گر مجھ پر بہم ہنوز
کاہ جان کر اٹھائوں گا کوہِ الم ہنوز
مردانِ حق کو فکرِ جزا و سزا نہیں
دنیا صراط جان کے چلتے ہیں ہم ہنوز
اب آشنا ہوئے ہیں ہم آلامِ دہر سے
ہنس کر سہیں گے دہر کے یہ رنج و غم ہنوز
اک ماہ لقاؐ کی راہ میں آنکھیں ہیں سجدہ ریز
آنکھوں کی سجدہ گاہ ہے نقشِ قدم ہنوز
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار