

ہم پہ نہ تو اے چرخِ کہن اتنا ستم کر
نہ دنیا کے دردوں کو میرے دل میں بہم کر
گر چاہتا ہے خوش رہیں وہ خوگرِ نخوت
کر چاک گریباں کو بھی اور آنکھوں کو نم کر
ہے عشق کے مذہب میں تو رسوائی عبادت
اُن کے ہوں جہاں نقشِ قدم سر کو واں خم کر
کر جلد عطا بادۂ گلگوں میرے ساقی
ہر غم سے بچا جلد یہی ہم پہ کرم کر
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار