

اس ماہ رو سے راہ میں ملاقات ہو گئی
تھراتے ہونٹ رہ گئے پر بات ہو گئی
اُن سے بچھڑ کے نورِ چشم کھو گیا میرا
آنکھوں کے آگے میرے سیاہ رات ہو گئی
کوئی ثبوت تھا نہ میرے پاس پیار کا
اتنا ہوا کہ آنکھوں سے برسات ہو گئی
لکھا جو نامہ غیر کو پہنچا وہ میرے پاس
یوں پیش اُن کے پیار کی سوغات ہو گئی
بوسے کے دام پوچھے جو دشنام مل گئے
میرے لئے یہ بات بھی صلوات ہو گئی
تھا بے قرار دور سے دیکھا جو کل انہیں
کچھ اِس طرح تسلیٔ جذبات ہو گئی
آئے وہ میرے گھر میں عیادت کے واسطے
بیماری میری وجۂ برکات ہو گئی
تھے نامۂ عمل میں جو جعفرؐ گناہ بہت
سامانِ عفو الفتِ سادات ہو گئی
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار