

نہ ملنا تیرا اے ہمدم میرے بس کی نہیں باتیں
میرے بس میں اگر ہوتا سدا ہوتیں ملاقاتیں
یہ میری آہ نہیں رُکتی کسی کے روکنے پر بھی
بچھڑ کر اُن سے ہوتی ہیں میری آنکھوں سے برساتیں
لگے جو ہجر عاشق کو تو بڑھ جاتے ہیں روز و شب
ملے جو وصل عاشق کو تو گھٹ جاتی ہیں سب راتیں
نہیں تم بولتے مجھ سے یونہی رہتے ہو شرماتے
کروں میں پیش کیسے تم کو اپنے دل کی سوغاتیں
میرے اِس دلربا کی تم ذرا آ کر شرم دیکھو
کبھی بوسہ جو مانگوں میں تو سنواتے ہو صلواتیں
میرے دل کی تمنا ہے وہ لائیں آپ بر مولاؐ
ابھی منظور ہو جائیں یہ جعفرؐ کی مناجاتیں
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار