

اس ماہِ پُر ضیا کے تصور میں کھویا دل
ان کو خیال ہی میں لپٹ کر ہے رویا دل
اس درد کو ہے ہم نے جو دل میں چھپا لیا
نیزے پہ اپنے ہاتھ سے ہم نے پرویا دل
شبِ ہجر روتے روتے مجھے نیند آ گئی
لیکن آرام سے نہ میرے ساتھ سویا دل
لائے گا نخلِ دل کبھی جعفرؐ حسیں ثمر
اس واسطے تھا عشق کی مزرع میں بویا دل
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار