

گلے لگایا مجھے اس نے خواب میں آ کر
سوالِ پیار کے میرے جواب میں آ کر
حَسین بچپنے میں بھی اجاڑ دیتے ہیں
ہیں قتل کرتے وہ اپنے شباب میں آ کر
کوئی بچائے مجھے ہائے عشقِ ظالم سے
اجڑ گیا ہوں میں اس کے سراب میں آ کر
کرے نظارہ کوئی کیسے طورِ جُنباں کا
جو بجلیاں ہیں گراتے حجاب میں آ کر
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار