

میں اُن کو بلاتا جو ہوں اپنے گھر میں اگر وہ نہ آئیں تو مجبور ہوں
رقیب اُن کے پہلو میں بیٹھا ہو محفل میں مجھ کو بلائیں تو مجبور ہوں
میں اپنی طرف سے تو کوشش کروں گا تجھے اب تو اپنا بنانے کی خاطر
جو معدوم ہو جائیں تیری تمنا کی گر ساری راہیں تو مجبور ہوں
سحر کو نہیں روک سکتا یہ عاجز انہیں بھی کوئی روک سکتا نہیں
وہ پہلو سے میرے شبِ وصل یونہی اگر اُٹھ کے جائیں تو مجبور ہوں
یہ دل چاہتا ہے وہ خود آکے کہہ دیں مجھے تم سے پیارے بہت پیار ہے
نہ منظور ہوں بارگاہِ خدا میں ہماری دعائیں تو مجبور ہوں
مرے بس میں ہوتا تو میں اُن کی جانب نگاہ غیر کی بھی تو اٹھنے نہ دیتا
خود آ کر ملیں وہ رقیبوں کے ہمراہ میرا دل جلائیں تو مجبور ہوں
اے ناصح شرابی نہیں ہے یہ جعفرؐ تمہی خواہ مخواہ اس کے پیچھے پڑے ہو
میں جام اپنے ہاتھوں سے لیتا نہیں ہوں نظر سے پلائیں تو مجبور ہوں
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار