

مل جائے مجھے اب کوئی ہمدم کوئی ساتھی
اے کاش بنا دے مجھے بے غم کوئی ساتھی
دیتا ہوں تسلی دلِ ناداں کو الٰہی
اب تُو ہی ملا دے مجھے اِس دم کوئی ساتھی
دوں خوب دعائیں جو اٹھا زلفِ سیاہ کو
لہرائے میرے سر پہ یوں پرچم کوئی ساتھی
بچ سکتا نہیں دنیا میں اس چشم کا مارا
جب تک نہ اسے دے گا یاں مرہم کوئی ساتھی
کر دوں گا فراموش سبھی جور و جفائیں
جب پونچھے گا آنکھیں میری پرنم کوئی ساتھی
کرتا ہے نمک پاشی وہ اس سوزِ جگر پہ
کرتا ہے جو غربت پہ تبسم کوئی ساتھی
آ جائے نظر دائرۂ قطبِ شمالی
زلفیں جو بکھیرے یہاں پُر خم کوئی ساتھی
بن جاتا ہوں بیگانہ تجھے دیکھ کے پیارے
محسوس نہ کر لے تیرا اظلم کوئی ساتھی
ہر وقت ہی خاموش رکھو اپنی زباں کو
تجھ سے نہ ہو جعفرؐ یونہی برہم کوئی ساتھی
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار