

ہے دو جہاں کے واسطے اکلیل یہ علَم
یہ دیکھ لو ہے خاص نشانی ظہور کی
پنجہ کی آب تاب ثریا سے ہے فزوں
بالیدہ اس کو دیکھ کے ہے آسماں نگوں
کونین سے عظیم ہے یہ حق کی ہے قسم
ہے کیا مجال یاں پہ کسی برقِ طور کی
خصرا کے شہنشاہؐ کا ہوا ہے علم علَم
ظلمت مٹانے آیا ہے یہ مبدائِ کرم
خوش ہو کے کہہ رہے ہیں زمانے کے سب الم
آمد ہے اس جہان میں خالق کے نور کی
وارثؐ علم کے آئیں تب ہو گا عجب سماں
سادات کی پھر ہوں گی زمانے میں شادیاں
جعفرؐ جہاں سے ہوں گے یہ رنج و الم ختم
دنیا آباد ہو گی یاں کیف و سرور کی
خضرا کے شہنشاہؐ کا لشکر ہے آ رہا
ہے درمیان اس کے علم جگمگا رہا
نعرے لگائو مومنو مل کر سبھی بھسم
معلوم ہو کہ گویا ہے آواز صُور کی
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار