

ہو آباد جلدی نبیؐ کا گھرانہؐ خدایا یہ مقبول میری دعا ہو
ختم ہو جہاں سے یہ غم کا فسانہ خوشی آلِ اطہرؐکے گھر میں سدا ہو
یہاں آئے خضرا کا سلطانؐ جلدی ہو دنیا پہ محشر کا سامان جلدی
امام زمانہؐ سے جو روکتے ہیں جہنم میں جائیں وہ شیطان جلدی
ہو ظاہر جہاں پہ وہ مخفی خزانہ ہر اک دشمنِ دیں محوِ بُکا ہو
آئے اب تو دنیا میں سلطانؐ میرا مٹے اس جہاں سے یہ غم کا اندھیرا
درخشاں ہو خورشید آل نبیؐ کا ختم ہو شب تار ہو اب سویرا
زمانے پہ چھا جائے موسم سہانہ خوشی ہر طرف اب تو نغمہ سرا ہو
ہے شبیرؐ کا واسطہ تجھ کو یارب کہ جس نے یہاں تھا تیرا دیں بچایا
کیا گھر فدا سب تیری راہ میں پھر تیرے دیں کی خاطر تھا سر کو کٹایا
نہ خوں روئے جعفرؐ امام زمانہ ختم حزن اب تو اے بارِ خدا ہو
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار