

قبضے میں اس کے عہد کی موت و حیات ہے
جو کچھ کرے درست ہے در ممکنات ہے
چھائے اگر جہاں پہ قیامت کی رات ہے
وار اس کا روک لینا ، بھلا منہ کی بات ہے
خود موت بھی ہراساں ہے اپنے مقام میں
خورشید جل رہا ہے فلک کے خیام میں
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار