

ساقی جسے اسلام میں پیتے ہیں وہ شئے لا
اُس غیرتِ خورشید کی ضو بزم میں پھیلا
صوفی کا بھی دل جس سے نہ میلا ہو وہ مئے لا
عاقل کو جو مجنون بناتی ہے وہ لئے لا
چوکھٹ کو تیری خلق خدا چوم رہی ہے
مئے خانے پہ رحمت کی گھٹا جھوم رہی ہے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار