باقرؐ پہ عطا آج یہ سوغات ہوئی ہے
مائل بہ کرم گردشِ حالات ہوئی ہے
الطاف و عنایات کی برسات ہوئی ہے
راعی کی رعایا سے ملاقات ہوئی ہے
مژدہ کی پڑی دھوم ہے یہ عرشِ بریں پر
دابہ کے خجستہ ہیں قدم آئے زمیں پر
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار