

کون حاکم تھا بھلا ارض و سما سے پہلے
کون طاعت میں رہا قالوبلیٰ سے پہلے
نہ ہی تھا کوئی خدا میرے خدا سے پہلے
رب الارباب میرے بشر نما سے پہلے
آپ ہی آپ تھا کَل آج ہی موجود ہے وہ
اپنی مخلوق میں خود عابد و معبود ہے وہ
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار