

جو رب تھا نگاہوں کی ہی تحدید سے باہر
مدرک تھا جو اِدراک کی تائید سے باہر
ہے جلوہ کشا پردۂ توحید سے باہر
لیکن وہ نہیں آج کسی دید سے باہر
جشنِ آمد ہے خوشی رب کو مناتے دیکھو
ہاتھ راعی کو رعایا سے ملاتے دیکھو
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار