

کوئل و بلبل کے ہیں مدِمقابل زاغ و بوم
نور کی تنویر کو گھیرے ہیں ظلمت کے ظلوم
جہل کی نشتر زنی کی زد میں ہیں فن و علوم
پھول کے مسکن پہ ہیں خاروں کے خندہ زن ہجوم
آبگینوں کے بھی دل ہیں صدر میں پانی ہوئے
ریت کے ذارت ہیں کوہِ سلیمانی ہوئے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار