

خدایا رہے یاں سلامت میرا پیشواؐ
رہے سر پہ تاجِ کرامت سنو یہ دعا
عطا کر انہیں زندگی جاویدانی
زمیں پہ یہی ہیں تیرے دیں کے بانی
رہے ہم پہ تیری یہ رحمت گو ہیں پُر خطا
تیرے مومنوں کی تو یہ آرزو ہے
کب آؤ گے آقاؐ یہی جستجو ہے
عدو پہ رہے یاں قیامت خدارا سدا
اے ساقیٔ کوثرؐ زمانے میں آؤ
یہاں دور خُم والی مئے کا چلاؤ
چھلکتا ملے جامِ الفت سدا ساقیا
ہو آباد دنیا پہ تیرا گھرانہ
پڑھے گا تب آ کر یہ جعفرؐ ترانہ
ہر اک دل میں ہو یہ محبت سدا باخدا
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار