

خوب سے ہم نے خوب تر پایا
جستجو جس کی تھی وہ گھر پایا
قرب پایا تمہیں نہ پا پائے
جب کہ پایا تو منتظَر پایا
خضر کی ہم کو احتیاج نہیں
خضر نے ہم کو راہبر پایا
پیر بھائی ہے خضرِ راہ نہیں
خضر کو ہم نے ہَم سفر پایا
ہَم پہ موسیٰ کو رشک آتا ہے
گویا رب اِن سے بے شجر پایا
چشم بینا عطا ہوئی باقرؐ
دابةالارضؐ ہے نظر پایا
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار