

ظاہر خدایا کر دے تو عالم کا شہنشاہؐ
ہے اس جہاں کو کس کا سہارا تیرے سوا
آؤ ابھی جہان میں او شہنشاہِ دیں ؐ
اسلام رہ گیا ہے زمانے میں اب کہیں
بس آپ ہی بچائیں او دلبندِ مرتضےٰؐ
باقی رہا ہے کون ہمارا تیرے سوا
کیوں دیر کر رہے ہو مٹائو سبھی ستم
آؤ کہ اس جہان سے باطل ہو سب ختم
آنا ہے باقی کون ہمیں یہ بھی دو بتا
دکھیاؐ کا یاں پہ راج دلاراؐ تیرے سوا
ہمشیرؐ کو عباسؐ نہ یوں جاؤ چھوڑ کر
جاتے ہو کس طرف کو یوں منہ ہم سے موڑ کر
باقی بتاؤ کون ہمارا ہے رہ گیا
ویران ہے جہان یہ سارا تیرے سوا
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار