

اخفا اک سلسلۂ وصل بنا رکھا ہے
طورِ سینا میں نے سینہ میں چھپا رکھا ہے
اپنے محبوب سے جلوت میں ملاقات ہی کیا
وصلِ خلوت میں انوکھا ہی مزا رکھا ہے
قلبِ مومن تو حقیقت میں ہے عرش اللہ کا
میں نے اقدم کو سرِ عرش بٹھا رکھا ہے
نور مومن کا سرِ طور تھا جلوہ گستر
جس نے موسیٰ کو ہی مدہوش کیا رکھا ہے
نظرِ غائر سے نظر باز خدا کو دیکھو
وجہہ انور سے پردوں کو اٹھا رکھا ہے
دخل پردے کا میرے طور پہ زنہار نہیں
نور نے طور کو جلنے سے جدا رکھا ہے
شرفِ دیدار سے رہتا ہے مشرف باقرؐ
رب نے پردے کے تکلف سے بچا رکھا ہے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار