

مرضِ عصیاں سے ہوں دوچار مسیحا میرے
میرا درماں ہے تیرا پیار مسیحا میرے
میں شفاخانہ پہ آیا ہوں شفا کی خاطر
ہوں پریشان لگاتار مسیحا میرے
معترف سب ہی مخالف ہیں تیری حکمت کے
کیا عجب ہیں تیرے اَسرار مسیحا میرے
نسخہ واحد ہے تیرا دافعِ امراضِ کہن
جس کے عالم میں ہیں اذکار مسیحا میرے
جب کوئی آیا ہے بیمار مطب پر تیرے
ہو گیا ہے تیرا بیمار مسیحا میرے
راز مضمر ہیں سبھی تیری مسیحائی میں
اپنی قدرت کے ہو شاہکار مسیحا میرے
گو ملغظ ہے سبھی میرا لہو عصیاں سے
ہو مگر تیرا وفادار مسیحا میرے
دل یہ چاہتا ہے فقط تیری پرستش ہی کروں
اک رہوں تیرا پرستار مسیحا میرے
اپنے باقرؐ پہ عطا اپنی مودت کر دے
میں رہوں تیرا گرفتار مسیحا میرے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار