

ہاتھ میں ہاتھ ہے وہ کون ملانے والا
میری ہر شب کو شبِ وصل بنانے والا
تیرے ہاتھوں سے لگا آب ہے آبِ حیواں
چشمۂ خضر ہے یہ مردے جِلانے والا
رات کے پچھلے پہر نے ہے یہ پوچھا مجھ سے
کون تھا شخص میرے پردے میں آنے والا
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار