

درِ کریمؐ پہ جو باریاب ہوتا ہے
وہ ذرہ ذرہ نہیں آفتاب ہوتا ہے
فغائیں جاری ہیں حق سے مکرنے والوں کی
دعائیں ہو گئیں مقبول کرنے والوں کی
کشادہ دیکھو اجابت کا باب ہوتا ہے
وہ آ رہے ہیں امامِ زماںؐ خدا کی قسم
ہے نور ہو گیا سارا جہاں خدا کی قسم
سنو سنو وہ فلک سے خطاب ہوتا ہے
نبیؐ کی آلؐ سے مسند پہ جو مکیں ہو گا
رموزِ خالقِ اکبر کا وہ امیں ہو گا
خرد سے پوچھو وہی بوترابؐ ہوتا ہے
اسی طرح سے ہے دستور سابقہ واللہ
درونِ قبر بھی آتے ہیں والیٔ خضراؐ
جہاں جہاں بھی کسی کا حساب ہوتا ہے
کہا یہ طُوطیِٔ سدرہ نے اے اخی الجعفرؐ
تمہاری نظم کا ہر ایک واقعی باقرؐ
جو شعر ہوتا ہے بس لاجواب ہوتا ہے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار