

گلشنِ رسولؐ میں بہار دیکھئے
منظرِ حسِین بار بار دیکھئے
ڈالیوں کو عندلیب چوم چوم کر… کہہ رہی ہے ناز سے یہ جھوم جھوم کر
آج اس چمن کا مہکار دیکھئے
منظرِ حسِین بار بار دیکھئے
ہیں لو ائے حق جہاں پہ سرسرا رہے… مومنین خیر خواہ ہیں مُسکرا رہے
حاویہ میں جاتے ہیں کفار دیکھئے
منظرِ حسِین بار بار دیکھئے
شیرِ ذوالجلال آج رَن میں آگیا… کفر کا یوں مانیے قلع قمع ہوا
ہے جلال رو پہ آشکار دیکھئے
منظرِ حسِین بار بار دیکھئے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار