

بے پر کو عطا کرنا پَر ، عزم تمہارا ہے
پروازِ وِلا بخشیں عاجز نے پکارا ہے
تھے پہلے بھی خود مالک اور مالکِ ابدی ہو
الفت جو عطا کی ہے یہ دان بھی نیارا ہے
دم دم کی نگہبانی ہر سانس کی کرسی پر
نعلین رہے تیری معراج ہمارا ہے
الفت ہے وہی الفت جو تیری ہی الفت ہے
سردار سے الفت ہو غیرت کا اشارا ہے
یادیں جو ہوں تیری ہوں باقی نہ رہیں یادیں
یاد آؤ تو خود آؤ تیرا جو سہارا ہے
رہنا ہے وہی رہنا جس میں ہے تیرا رہنا
دنیا میں عطا کر دے رہنے سے گزارا ہے
رحمت وہ کریں رحمت ، رحمت کو گماں آئے
دیکھوں تو سہی کس جا رحمت کا کنارا ہے
عاجز سے بھی عاجز ہے باقرؐ پہ کرم کر دیں
سن بیٹھوں کہ ہر دشمن تلوار سے مارا ہے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار