

ہر ستم پر وہ چپ رہا بے بس
چپ نہ کرتا تو کرتا کیا بے بس
اک نبی کیا صلیب پر آیا
پورا عالم بھی ہو گیا بے بس
پورے مجمعے میں تھا وہی اونچا
جو سر دار تھا کھڑا بے بس
سہمے بچوں کے دیکھ کر آنسو
داوری کا بھرم ہوا بے بس
بند کرتا نہ گر وہ آنکھوں کو
ظلم بازار دیکھتا بے بس
اپنا قصہ بیان کیا کرتا
صرف قرآں سنا سکا بے بس
دست قاتل میں دیکھ کر خنجر
قدرت حق تھی بر ملا بے بس
رب نے دشمن کو سونپ دی مرضی
ہاتھ مل کر چلا گیا بے بس
لٹتے ناموسؐ مصطفی دیکھے
ایسا لگتا تھا ہے خدا بے بس
اپنی قدرت پہ ناز اب کیسا
تجھ کو دیکھا ہے کبریا بے بس
در نہیں گنبد اجابت میں
کون چیخے کہ ہے دعا بے بس
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار