

تجھ سے کرنا ہے یہ سوال مجھے
سیرتِ طیبہ پہ ڈھال مجھے
آرزو ہے یہی میرے دل کی
صرف تیرا رہے خیال مجھے
لڑکھڑاتا ہوں راہِ منزل میں
میرے آقاؐ تو خود سنبھال مجھے
بڑھ رہی ہے کشش معاصی کی
تو نہ یوں امتحاں میں ڈال مجھے
زندگانی تو ختم شدنی ہے
اپنا دے عشقِ لازوال مجھے
تیری صورت رہے نگاہوں میں
تیرا ہردم رہے خیال مجھے
بھیک اپنے کرم کی دے مجھ کو
صرف امید پر نہ ٹال مجھے
ظلمتوں میں نہایا پھرتا ہوں
نورِ تقدیس سے اجال مجھے
یوں دعا میں اثر کی خوشبو ہو
پھر نہ ہو حاجتِ سوال مجھے
جس میں جعفرؐ بقائے کلی ہے
دے وہی عشق لازوال مجھے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار