

ازل سے جوڑا ہے آپ رب نے دلوں سے آل عبا کا رشتہ
میں سوچتا ہوں جڑا ہے کیسے بشر سے اس انتہا کا رشتہ
علم کے نیچے جو سر جھکایا صدا یہ آئی ہے چاہتا کیا ؟
یہ عرض کی میں نے تیرے گھر سے ہوں چاہتا نت وفا کا رشتہ
نماز میں سجدہ گاہ پر جب رکھی جبیں تو یہ دل پکارا
عبادتوں میں ہے سب سے اول زمینِ کرب و بلا کا رشتہ
نہیں یہ بازیچہ گاہِ طفلاں نہیں مذاقِ بشر کی باتیں
ہے کتنی سنجیدگی کا حامل حسینؐ سے یہ بُکا کا رشتہ
اسی میں ہے شانِ کبریائی اسی میں ہی شانِ بے کسی بھی
شہنشہِ عصر سے جڑا ہو اگر لبوں سے دعا کا رشتہ
تمام رشتے ہیں عارضی سے مگر غلامی تو ہے غلامی
ہے بندگی میں بقائے ہستی ہے بندگی ہی سدا کا رشتہ
عبید و معبود کا یہ رشتہ ہے زندہ رشتہ لطیف رشتہ
یہ عام رشتہ نہیں بشر سے جُڑا ہوا ہے خدا کا رشتہ
یہی ہے جعفرؐ خلوصِ کامل جو ہو کے محتاج کچھ نہ مانگیں
دعائے تعجیل کا جو رشتہ ہے وہ انوکھی ادا کا رشتہ
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار