

ایک دیوانہ مؤدت سے بھری اک رات میں
سن رہا تھا ماضی ئِ پر درد کی ایسی صدا
میں تھا اک بہن کا جذبات میں ڈوبا سا بین
جس میں تھا اک دل شکستہ ماں کا دردِ لا دوا
جس میں تھا اک استغاثہ درمیان بیم و یاس
جس اک مستورکی تھی درد میں ڈوبی پکار
جس میں ھل من ناصرا کا دلخراش انداز تھا
جس میں تھا شام غریباں کے مظالم کا غبار
جس میں اک اندوہ ناک انداز دل برداشتگی
جس میںاک امید نا امیدیوں کے درمیاں
دل شکستہ وہ کسی خاتون کی آواز تھی
وہ کئی محصور مستورات کی تھی ترجمان
دے رہی تھی وہ صدا پیہم مدد کے واسطے
ہر طرف سفاک مجمع ظلم ڈھانے پر تیار
رقصِ سفاکی گلے وہ پھاڑ کر نعرہ زنی
اور ادھر سے ایک ہی مستور کی صرف اک پکار
ہے کوئی اس وقت جو نصرت کرے مظلوم کی
ہے کوئی اس وقت جو روکے یہ یلغارِ ستم
ہے کوئی ایسا جو دے خود ذاتِ وحدت کو پناہ
ہے کوئی ایسا جو رکھ لے ذاتِ وحدت کا بھرم
اور وہ پروانہ صفت انساں تڑپتا رہ گیا
لاکھ کوشش پر بھی وہ ماضی میں جا سکتا نہ تھا
اپنی مجبوری کی زنجیروں میں تھا جکڑا ہوا
کیونکہ وہ ان کے کسی بھی کام آسکتا نہ تھا
پھر بھی ھَل مِن کی صدا کی ضرب پڑتی رہ گئی
وہ تڑپتا تو رہا پھر اس نے ہمت ہار دی
جی نہ سکتا تھا تو جعفرؐ اپنی جاں پر کھیل کر
درد کی دہلیز پر سر رکھ دیا جاں ہار دی
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار