

سمجھتا ہوں ہے کیا مشکل ہے کیا کہنا بڑا آساں
عمل سے ہر عقیدے کو جدا کہنا بڑا آساں
بنانا زندگی کا مقصدِ اعلیٰ تو ہے مشکل
تجھے ہے زندگی کا مدعا کہنا بڑا آساں
یہ اپنی سوچ کی کشتی تجھے دینا بڑا مشکل
زبانی طور پر ہے ناخدا کہنا بڑا آساں
تیرے احکام پر چلنا تو خود کو ہے مٹا دینا
بصد بے راہروی ، ہے رہنما کہنا بڑا آساں
ہے تسلیم و رضا کو اوڑھ کر جینا بڑا مشکل
ملنگوں کی طرح ہے کبریا کہنا بڑا آساں
خود اپنے جسم پر حاکم بنانا تو قیامت ہے
تجھے مالک بھری کونین کا کہنا بڑا آساں
تجھے من کی حکومت سونپ دینا تو بڑا مشکل
نصیری کی طرح تجھ کو خدا کہنا بڑا آساں
ہے جعفرؐ ہر دعا کو وقف کر دینا بڑا مشکل
دعا گو خود کو لکھنا اور دعا کہنا بڑا آساں
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار