

جو دے سکے نہ تجھ کو دعائیں ایسی زباں کا کیا فائدہ ہے
جس سے نہ ٹپکے مدحت تمہاری ایسے بیاں کا کیا فائدہ ہے
یہ زندگی تو تیرے لئے ہے تجھ پر لٹانا مصرف ہے اس کا
جو ہو سکے نہ تجھ پر فدا پھر اُس جسم و جاں کا کیا فائدہ ہے
گر تو نہیں تو کچھ بھی نہیں ہے آنکھوں کی دنیا تاریک اکدم
جس میں نہ ہو تو جلوہ کشا پھر ایسے جہاں کا کیا فائدہ ہے
سیرِ چمن میں کیا لطف ہو گا بے رنگ و روغن گلزار سارا
جس سے نہ آئے خوشبو تمہاری اس گلستاں کا کیا فائدہ ہے
تو خضرِ منزل تو عین منزل تو قافلہ اور تو ہی مسافر
جس کی کرے نہ تو رہنمائی اُس کارواں کا کیا فائدہ ہے
جعفرؐ ہمارا عقبیٰ بھی تو ہے تیرے بناں تو عقبیٰ ہے باطل
جس میں نہ دیکھوں صورت تیری اُس باغ جناں کا کیا فائدہ ہے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار