

جانے والے جا کے نہ آئے جیون بیتا جائے
کوئی سندیسہ اُن کا تو لائے جیون بیتا جائے
جا کے دور بسے مورے ساجن لی نہ موری خبریا
حال مورا کوئی اُن کو سنائے جیون بیتا جائے
جب سے گئے پردیس وہ ہم سے روٹھ گئی ہیں خوشیاں
اب تو خوشی کی جھلک دکھائے جیون بیتا جائے
میں تو نہیں ہوں اُن کے قابل وہ تو ہیں میرے قابل
ارج موری کوئی وہاں پہنچائے جیون بیتا جائے
سارا آنگن سُونا سُونا دل کی کلی مرجھائی
اب تو وہ اپنا درش دکھائے جیون بیتا جائے
سارے گھر کی آنکھیں تیرا رستہ دیکھ رہی ہیں
تو نے تو جا پردیس بسائے جیون بیتا جائے
کتنے تیری دید کے پیاسے چل بسے روتے روتے
کوئی نہ من کی اگن بجھائے جیون بیتا جائے
جعفرؐ تورے عشق کا روگی روگ میں گھلتا جائے
ہنس کے بیتائے رو کے بیتائے جیون بیتا جائے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار