

علیاً مرتضیٰؐ کی یہ زمانہ شان کیا جانے
نعیم و خُلد کے باغوں کو بے ایمان کیا جانے
نصیری کو جلایا تو نصیری نے خدا سمجھا
ہر اک بندہ یہ کہتا ہے علیؐ کو اس نے کیا سمجھا
جو مارے بھی جلائے بھی اسے انسان کیا جانے
دعا کرتا ہے یہ جعفرؐ درِ اطہر پہ اب آ کر
اُٹھا کر پردۂ غیبت آئیں سلطانؐ اب باہر
زمانے میں کوئی اس دین کا درمان کیا جانے
رہی تطہیر کی چادر میں جو بی بیؐ نہاں ہو کر
کیا پردہ فلک پَر شرم سے خورشید نے یکسر
جو عصمت کی ہو شہزادیؐ درِ زندان کیا جانے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار