

دوستو کر چلے ہیں فدا ہم تو جاں
اب تمہارے حوالے ہے یہ کارواں
راستوں میں ہزاروں ہوں گر پیچ و خم
بڑھتے رہنا ہے تجھ کو سدا دم بہ دم
تم سنبھالے چلو اپنے کل ہم قدم
من میں لے کے چلو ہمتِ عاشقاں
اب تمہارے حوالے ہے یہ کارواں
تم بچھڑنے نہ دینا کوئی ہمسفر
تھک کے بیٹھے نہ کوئی سرِ رہگذر
کارواں اس طرح تو نہ جائے بکھر
ساتھ لے کے چلو اپنا ہر ناتواں
اب تمہارے حوالے ہے یہ کارواں
دشمنوں سے بھی پیہم بچانا اسے
سوئے منزل ہمیشہ بڑھانا اسے
اپنی منزل پہ تم لے کے جانا اسے
چاہے طوفان آئیں اٹھیں آندھیاں
اب تمہارے حوالے ہے یہ کارواں
آج تک ہم اسے ہیں بچاتے رہے
لوگ کافی ہیں یوں کام آتے رہے
جان تک بھی ہیں اپنی لٹا تے رہے
جائیں یہ محنتیں نہ کہیں رائیگاں
اب تمہارے حوالے ہے یہ کارواں
لاکھوں جانوں کی ہے اک کمائی یہی
ہم نے پونجی فقط ہے بچائی یہی
اب تمہارے ہے حصے میں آئی یہی
اب سنبھالے چلو اس کو سب نوجواں
اب تمہارے حوالے ہے یہ کارواں
سامنے اب تمہارے ہے منزل کھڑی
دے رہی ہے سدا تم کو ابدی خوشی
جعفرؐ اب اور ہمت کرو تھوڑی سی
دور بالکل نہیں منزلِ جاویداں
اب تمہارے حوالے ہے یہ کارواں
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار