

اے اہل خرد یہ چرخِ کہن اک رنگ بدلنے والا ہے
سنتے ہیں بلادِ مغرب سے اک چاند نکلنے والا ہے
جو حق کی ضیا پھیلائے گا اور دہر پہ جو چھا جائے گا
اسلام کا جذبہ از سرِ نو ہر دل میں مچلنے والا ہے
ظلمات کا شیشہ چُور ہوا ظاہر توحید کا نور ہوا
اسلام کا خنجر باطل کے حلقوم پہ چلنے والا ہے
کہتی ہے جہنم اہلِ وریٰ یہ فیصلہ ئِ توحید ہوا
تا ابد جلے گا قائمؐ کے جو نام سے جلنے والا ہے
ہوجائے گا دہر پہ امن و سکوں بہہ جائے گا ہر اک ظلم کا خوں
اب نورِ مسرت کا چشمہ ہر دل سے ابلنے والا ہے
جعفرؐ کی دعا منظور ہوئی کل ظلمت ہے کافور ہوئی
یہ غم کا کوہِ گراں تیری تقدیر سے ٹلنے والا ہے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار