

دھڑکن کی ہر تار پکارے اب تو آ جا
سانسوں کی رفتار پکارے اب تو آ جا
پلکوں کی ہر نوک اٹھا کر ہاتھ ہلائے
کاجل کی ہر دھار پکارے اب تو آ جا
نوکِ زباں نے دل سے رشتہ جوڑ لیا ہے
ہر فقرہ سو بار پکارے اب تو آ جا
روحِ عبادت ہے اور ہے محرابِ تمنا
اشکوں کی ہر تار پکارے اب تو آجا
جیون اپنا آنکھوں میں ہے سمٹ کے بیٹھا
دل لب کے اس پار پکارے اب تو آجا
دید کی حسرت پلکوں کی چلمن سے جھانکے
گھونگھٹ کی مہکار پکارے اب تو آجا
جعفرؐ پل پل تڑپے پاگل نبض کا بسمل
من کا تجھے سنسار پکارے اب تو آجا
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار