

میرے محبوب تجھے تاج سجانا ہو گا
جانتا ہوں کہ تیرے گرد زمانہ ہو گا
بزمِ قدسی میں اگر کچھ بھی جگہ بچ جائے
چند رندوں کو بھی ہر حال بلانا ہو گا
بے نیازی میں نہ انداز ہو بیزاری کا
ہم پہ رحمت تیری عظمت کا بہانہ ہو گا
خوش خیالی کا تقاضہ ہے کہ امید رکھوں
عاصیوں کا تیرے قدموں میں ٹھکانا ہو گا
ٹھیک ہے ہم تیری خوشیوں میں نہ آ پائیں گے
گوشہ ئِ قبر سہی کچھ تو سجانا ہو گا
دے تو پروانہ ئِ ازلی کو بھی پروانہ ئِ وصل
ساتھ بینائی کے یہ دل بھی روانہ ہو گا
جلوہ ئِ جاناں میسر ہو تو پھر کیا مانع
جان سے جانا بھی پڑ جائے تو جانا ہو گا
جب بھی تڑپایا تڑپ نے تو تڑپنے والے
تجھ کو جعفرؐ ہی کا انداز بنانا ہو گا
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار