

بانی ء ملک خدا ہیں آ رہے…سارے عالم کی بقا ہیں آ رہے
اے فلک تو چاند تارے کر نثار
گلشن ہستی میں آ جا اے بہار
اے زمیں کر لے تو اب سولہ سنگار
چار سو خوشیوں کی اب آئے پکار
تجھ پہ رحمت کی گھٹا ہیں آ رہے
چار سو ہے دیکھ لو چرچا ہوا
دیکھ لو اب ہر بشر ہے کہہ رہا
آہی ہے ہر طرف سے اک صدا
ہو گئے ہیں سب علائم رونما
عدل حق یزدان نما ہیں آ رہے
کہہ رہا ہے دنیا سے باغ جناں
آ رہے ہیں مالک کون و مکاں
اب تو باطل کی اڑیں گی دھجیاں
ناز کرتے ہیں زمین و آسماں
مالکِ ارض و سما ہیں آ رہے
روئے ہستی پر ہے چھائی تازگی
ہر طرف ہے گونج اک آواز کی
بے نقاب آتی ہے اب ہر اک خوشی
جعفرؐ اب آثار کہتے ہیں یہی
اب تو نورِ کبریا ہیں آ رہے
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار