

عالمِ غیب سے آتی ہے صدا آج کی رات
نورِ خالق کا ہے اظہار ہوا آج کی رات
آج ہر شے کی امنگوں پہ بہار آئی ہے
ٹوٹ کر برسی ہے رحمت کی گھٹا آج کی رات
کون معصومؐ ہے گہوارے کی زینت جس کو
عرش سے دیکھنے اترا ہے خدا آج کی رات
اس سے بڑھ کر ہے بھلا کوئی خوشی دنیا میں
مسکراتا ہے جو سلطانِ وفاؐ آج کی رات
آج ہر بی بیؐ کی آنکھوں میں ہے امید کی لو
منتقمؐ ذات ہوئی جلوہ کشا آج کی رات
طائرِ سدرہ چہکتا ہے سرِ شاخِ جنوں
صبحِ امید ہے انوار کشا آج کی رات
جملہ مظلوم شہیدوں کی جہاں میں جعفرؐ
رنگ لائی ہے جگر سوز دعا آج کی رات
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار