

تیری توصیف میں جب فکرِ رَسا جھوم اٹھی
نطق جبریل پہ لفظوں کی انا جھوم اٹھی
جب تیری شان میں قرآں کا حوالہ دیکھا
میرے انداز پہ خودِ ذات خدا جھوم اٹھی
تیری زلفوں سے گزر کر جو گئی جنت میں
اُس ہوا سے سبھی جنت کی فضا جھوم اٹھی
تیری تلوار کے بدلوں کو بیاں جب بھی کیا
شاہِ مظلومؐ کی رنگین قبا جھوم اٹھی
تیرے اندازِ تبسم کی جھلک جب دیکھی
روئے اصغرؐ کے تبسم کی ادا جھوم اٹھی
گنگنا کر جو معظمہ کا سلانا دیکھا
شامِ عاشور کی لوری کی صدا جھوم اٹھی
تیرے ہونٹوں کی گلابی کا کیا ذکر تو پھر
دستِ قاسمؐ کی جگر سوز حنا جھوم اٹھی
جب تیرے جذبوں کا بے ساختہ پن یاد آیا
لے کے ہاتھوں میں علم روحِ وفا جھوم اٹھی
تیرے محرابِ لبِ ناز میں سجدہ کر کے
جعفرؐ ہر آنکھ کی حسرت کی دعا جھوم اٹھی
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار