

السلام اے پردۂ توحید کے مضمر علیؐ
تیرے دم سے چین کی سانسیں سدا لے زندگی
آفتابِ حق پسِ صد پردۂ اسرارِ حق
تجھ ہی سے ہے مطلع اذہان پر اظہارِ حق
ےَومَ نَدعُو کے اشاروں میں تیری عظمت کی بات
غیب پر ایمان لانا اتقیا کی کائنات
دنیائے مکفور کیا دیکھے تیرے انوار کو
کون پھاندے اس جہالت کی کڑی دیوار کو
تو کہ وہ ہے کارفرما صرف احساسات پہ
ہے تیرا دستِ تصرف دہر کے حالات پہ
دیدۂ موسیٰ میں کاجل صرف تیری انتظار
ذہن میں عیسیٰ کے اک تیری محبت کا خمار
چشمِ موجودات کرتی ہے سدا تجھ کو تلاش
منتظر ہے وقت ساکن ہے مثالِ دور باش
آ کہ اب انسانیت کی تلخ ہے ہونٹوں پہ جاں
زندگی لیتی ہے گویا اب نزع کی ہچکیاں
بین کرتی آدمیت کی بھی آہیں سن ذرا
آ ذرا بیمار لمحوں کی کراہیں سن ذرا
زندگی لٹکی ہوئی ہے اب مسلسل دار پہ
ہاتھ پڑتے ہیں عقائد کی اُپی تلوار پہ
ذہن سے جعفرؐ نکلتی ہیں سدا چنگاریاں
دیکھتا ہوں حق پہ جب باطل کی میناکاریاں
کلام : السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار